Thursday, April 18, 2024

پنجاب میں بھی ڈینگی مچھر نے پر پھیلا لیے، 164 مریض رپورٹ

پنجاب میں بھی ڈینگی مچھر نے پر پھیلا لیے، 164 مریض رپورٹ
September 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سندھ کے بعد پنجاب میں بھی ڈینگی مچھر نے پر پھیلا لیے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر سے ڈینگی کے 164 مریض رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 67، راولپنڈی سے 63 جبکہ گوجرانولہ 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔ شیخوپورہ سے 3 جبکہ خانیوال، ساہیوال، وہاڑی اور فیصل آباد سے 2 دو کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 2550 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے کل 1038 کیسز سامنے آئے۔

رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی  کے 612 مریض، لاہور کے اسپتالوں میں 147 مریض داخل ہیں۔