Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں اومیکرون کیسز میں تیزی، مزید 43 افراد میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

پنجاب میں اومیکرون کیسز میں تیزی، مزید 43 افراد میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق
January 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں اومیکرون کیسز میں تیزی آنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 43 افراد میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی۔

صوبے میں اومیکرون کیسز کی تعداد 217 ہو گئی۔ ملک میں کورونا سے پانچ افراد کا انتقال بھی ہوا۔ ایک ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے سب سے زیادہ 42 کیسز اومی کرون کورونا وائرس کے رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 211 ہو گئی ہے۔ بہالپور سے ایک، فیصل آباد سے 1، شیخوپورہ سے دو اور راولپنڈی سے 4 کیسز اب تک رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 360 کورونا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کل کیسز کی تعداد 446401 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں مزید 36 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 177 ہو گئی ۔ اس سے قبل اسلام آباد میں کیسوں کی تعداد 141 تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 104 کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 4 ہزار 411 ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسوں کی شرح 2.36 فیصد رہی۔ نئے کیسوں سے متعلق ہم نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔