Tuesday, April 23, 2024

پنجاب میں 317 رمضان بازار لگانے کی منظوری، 8 ارب روپے کا پیکیج مختص

پنجاب میں 317 رمضان بازار لگانے کی منظوری، 8 ارب روپے کا پیکیج مختص
March 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 317 رمضان بازار لگانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق رمضان بازاروں کیلئے 8 ارب روپے کا پیکیج مختص کیا گیا ہے۔ ایک ارب 25 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

سبسڈی آٹا، چینی، دالیں، بیسن اور پھلوں پر دی جائے گی۔ تمام اضلاع میں 27 شعبان تک رمضان بازار لگانے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔