Saturday, April 27, 2024

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 158 مریض رپورٹ

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 158 مریض رپورٹ
September 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 158 مریض رپورٹ ہوئے۔

صوبےمیں  ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2923 ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں مزید ایک شخص ڈینگی سے چل بسا، تعداد 5 ہو گئی۔ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 881 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں مزید 113 افراد بیمار، تعداد 1056 ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں سے 58 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ شہری علاقوں سے ڈینگی کے 55 مریض رپورٹ ہوئے۔

پمز ہسپتال میں ڈینگی کے 155 مریض زیر علاج ہیں ۔ پولی کلینک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ۔ شہر میں ڈینگی کے باعث 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روزانہ 200 سے زائد ڈینگی کے مریض اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں۔ کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے سبب ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کیلئے فیومیگیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔