Friday, May 3, 2024

پنجاب کی نگران کابینہ کے 8 وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے

پنجاب کی نگران کابینہ کے 8 وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے
January 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب کی نگران کابینہ کے 8 وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔ عامر میر کو اطلاعات، ڈاکٹر جاوید اکرم کو اسپشلائزڈ ہیلتھ، ڈاکٹر ناصر جمال کو محکمہ پرائمری ہیلتھ، ایس ایم تنویر کو انرجی اور انڈسٹری کا محکمہ دیا گیا ہے۔

پنجاب کابینہ کے8 نگران وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔ عامر میر کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا۔ ڈاکٹر ناصر جمال کو محکمہ پرائمری ہیلتھ، ایس ایم تنویر کو محکمہ انرجی اور انڈسٹری دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کو اسپشلائزڈ ہیلتھ، ابراہیم مراد کو بلدیات، بلال افضل کو سی اینڈ ڈبلیو، سید اظفرعلی ناصر کو اوقاف، مذہبی امور عشرو زکوٰۃ اور منصور قادر کو تعلیم کا محکمہ دیا گیا۔

نگران کابینہ کے 8 وزراء سے گورنر بلیغ الرحمن نے گزشتہ رات گورنر ہاؤس میں حلف لیا تھا۔