Friday, May 17, 2024

پنجاب کی بھارت سے آزادی بہت قریب ہے، پرم جیت سنگھ پمی

پنجاب کی بھارت سے آزادی بہت قریب ہے، پرم جیت سنگھ پمی
March 22, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بھارت میں سکھوں کی علیحدگی پسند تحریک خالصتان زور پکڑنے لگی، رہنماء خالصتان تحریک پرم جیت سنگھ پمی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بھارت سے آزادی بہت قریب ہے۔

92 نیوز کے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب جلد بھارت سےآزاد ہوگا، پنجاب ایسی ریاست ہے جس نے کبھی بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔

پرم جیت سنگھ پمی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی آزادی بہت قریب ہے، دنیا بھر کے پنجابیوں نے ریفرنڈم کے ذریعے بھارت کے منہ پر جمہوری تھپڑ مارا۔