Saturday, April 27, 2024

پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اُٹھا لیا
January 26, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف برداری اُٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے نگران کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں، ابراہیم مراد، وہاب ریاض، ڈاکٹر جمال ناصر، تمکنت کریم ،منصور قادر بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق بھی نگراں کابینہ میں شامل ہیں، نگران وزیر اعلیٰ اورسیاسی اور سرکاری شخصیات بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھیں۔