Wednesday, October 5, 2022

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا
August 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا ۔ مہنگائی اور معاشی پالیسیوں کے باعث مریم نواز انتخابی مہم کی قیادت کے لیے تذبذب کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اہم رہنماوں نے بھی قیادت کو ہوشربا مہنگائی سے عوام میں پائے جانے والا  اضطراب اور غصہ سے آگاہ کر دیا ہے۔ لیگی رہنماوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے حلقوں میں عوام کو حکومتی پالیسیوں سے مطمئن نہیں کر سکتے۔ اگر ہوشربا مہنگائی کا سلسلہ یونہی چلتا رہا تو پھر حالات قابو سے باہر ہونے کا اندیشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن لیگی رہنماؤں کے ردعمل کے بعد تاحال مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری نہیں ہوسکا۔ مریم نواز نے انتخابی مہم کی قیادت عوامی ریلف سے مشروط کر دی ہے۔