لاہور (92 نیوز) - پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 8 جنوری تک بند رہیں گے۔
حکومت پنجاب نےموسم سرما کی چھٹیاں بڑھا دیں، اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 8 جنوری تک بند رہیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 9 جنوری بروز سوموار کو دوبارہ کھلیں گے۔
اس سے پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں نے 2 جنوری 2023 کو کھلنا تھا۔