Sunday, May 5, 2024

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ پر اتفاق نہ ہو سکا، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ پر اتفاق نہ ہو سکا، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد
January 18, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ پر اتفاق نہ ہو سکا، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

گورنر بلیغ الرحمٰن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو معاملہ آئین کے مطابق آگے بڑھانے کا کہہ دیا۔

پی ٹی آئی کے تین ناموں کے بعد نون لیگ نے دو نام گورنر کو بھجوائے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام تجویز کیے۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے احمد نواز، نصیر خان اور ناصر کھوسہ کے نام دیئے، پارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق نہ ہوا تو الیکشن کمیشن نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر کرے گا۔