Thursday, April 25, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز کے کئی سیکشن ٹریفک کے لیے بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز کے کئی سیکشن ٹریفک کے لیے بند
January 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے۔ دھند کے باعث موٹرویز کے کئی سیکشن ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے۔

ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک اور ایم تھری فیض پور لاہور سے عبدالحکیم تک بند ہے۔ ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ  تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ تک بند ہے۔

 قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے ڈیرے ہیں جس سے ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہوا اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔ شہریوں کو گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال، غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔