Friday, April 19, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج پھر دھند، موٹروے مختلف مقامات پر بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج پھر دھند، موٹروے مختلف مقامات پر بند
January 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقے آج پھر دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث حدنگاہ کم ہونے پر موٹروے مختلف مقامات پر بند کردی گئی۔

ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک، ایم  تھری رجانہ سے درخانہ تک بند ہے، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، ایم فائیو ملتان سے سکھر تک اور لاہور سے سیالکوٹ ایم الیون بھی بند ہے۔

قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔