Friday, March 29, 2024

پنجاب کے متعدد وزرا کے محکمے تبدیل

پنجاب کے متعدد وزرا کے محکمے تبدیل
August 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب کے متعدد وزرا کے محکمے تبدیل کردیئے گئے۔

راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے کر کوآپریٹو، پارلیمانی امور اور محکمہ ماحولیات دے دیا گیا۔

خرم شہزاد سے پارلیمانی امور اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا محکمہ واپس لے لیا گیا۔ اختر ملک کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا محکمہ دے دیا گیا۔

راجہ یاسر ہمایوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ واپس لے کر سپیشل اسسٹنٹ ارسلان خالد کو دے دیا گیا۔ مشیرِوزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈئیر محمد مصدق عباسی کو اینٹی کرپشن کے ساتھ پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ دے دیا گیا۔