لاہور (92 نیوز) - پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں بلوکی پر نچلے درجے، دریائے سندھ میں تونسہ پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ تربیلا، چشمہ اور کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے جبکہ گنڈا سنگھ والا پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، پاکپتن اور منچن آباد میں دریا کنارے آباد بستیوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی۔ سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کا آپریشن جاری ہے۔
موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دریاؤں ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ پنجاب کی تمام ڈویژنل انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔