Friday, March 29, 2024

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹروے کے کئی سیکشن بند

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹروے کے کئی سیکشن بند
January 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے، موٹروے کے کئی سیکشن بند کردیئے گئے۔

ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے کوٹ مومن، کلرکہار سے سیال موڑ تک بند کردی گئی، لاہور سے سیالکوٹ ایم الیون بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے۔

ادھر دوسری جانب لاہور ایئر پورٹ پر حد نگاہ کم ہونے پر پروازیں متاثر ہیں جبکہ دھند کے سبب ٹرینوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کردی گئی۔