Sunday, September 8, 2024

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر دھند نے راستے دھندلا دیئے

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر دھند نے راستے دھندلا دیئے
January 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر دھند نے راستے دھندلا دیئے۔ شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

لاہور سے شیخوپورہ ایم ٹو، فیض پور سے سمندری تک ایم تھری بند کر دی گئی۔ حدنگاہ بہتر ہونے پر لاہور سے سیالکوٹ ایم الیون کو کھول دیا گیا۔ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر بھی فضائی آپریشن متاثر ہوا۔ تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 5 تاخیر کا شکار ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری فیض پور انٹرچینج سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔ موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک بھی ہر قسم کیلئے ٹریفک کیلئے بند ہے۔ حکام کے مطابق موٹر وے کو عوام کی حفاظت کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔

شہریوں کو گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال، غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔