Saturday, May 4, 2024

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کی اسمبلی بھی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کردیئے

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کی اسمبلی بھی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کردیئے
January 18, 2023 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کی اسمبلی بھی تحلیل ہوگئی، گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیئے۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی بھیجی گئی سمری پر گورنر حاجی غلام علی نے دستخط کردیئے۔ وزیراعلیٰ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گزشتہ رات نو بجے بھجوائی تھی، گورنر نے صبح دفتر آتے ہی سمری پر دستخط کرکے اسمبلی تحلیل کردی۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آج بھی یہی مؤقف ہے کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہونی چاہیے تھی، سمری پر دستخط کرکے میں نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی سے نگران وزیراعلیٰ کے لئے نام بھی مانگ لئے ہیں۔

اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد محمود خان نگران وزیراعلیٰ کے تقرر تک وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اُمور سرانجام دیتے رہیں گے۔