Sunday, May 5, 2024

پنجاب کے بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ

پنجاب کے بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ
December 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب کے بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے 13 اضلاع میں 500 سولر واٹر پمپس لگانے کی منظوری دے دی۔ لاہور میں ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سولر واٹر پمپ پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ سولر واٹر پمپ لگنے سے پہلے مرحلے میں 2 ہزار 270 ایکڑ اراضی کے لئے پانی میسر ہو گا۔ سولر واٹر پمپ ایک کاشتکار یا دس مختلف کاشتکار ملکر بھی لگوا سکیں گے۔ سولر واٹر پمپس سے دور دراز چھوٹے دیہات میں پینے کا پانی بھی میسر ہو گا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔