Tuesday, May 7, 2024

پنجاب حکومت واپس لے کر ہی اسلام آباد جاؤں گا، رانا ثنا اللہ کا اعلان

پنجاب حکومت واپس لے کر ہی اسلام آباد جاؤں گا، رانا ثنا اللہ کا اعلان
January 11, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت واپس لے کر ہی اسلام آباد جاؤں گا۔

ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پرویز الہٰی کے پاس 186 ارکان نہیں، وہ کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لےسکتے، اپوزیشن اتحاد رن آف الیکشن میں کامیاب ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلی کو 20، 22 دن ملے تھے، اُنہوں نے روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کی، ان کی ساری توجہ ماسٹر پلان کی منظوری پر رہی، معزز عدالت نے پرویز الہی کو ریلیف دیا جو پنجاب کی عوام کو بہت مہنگا پڑا۔

اُنہوں نے کہا ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے، عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے جس نے لوگوں کو بدتمیزی سکھائی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے آڑے ہے، سلمان شہباز کی جہانگیر ترین سے پہلی ملاقات نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی ایسی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں، حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لئے بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کا کہنا ہے پرویزالہٰی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیرغور ہے، بیٹے کی طرح انکو ملک سے فرار کا موقع نہیں دیں گے۔