Friday, May 3, 2024

پنجاب حکومت نے فلور ملز کا گندم کا یومیہ کوٹہ دگنا کردیا

پنجاب حکومت نے فلور ملز کا گندم کا یومیہ کوٹہ دگنا کردیا
January 8, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب حکومت نے فلور ملز کا گندم کا یومیہ کوٹہ دگنا کردیا۔

گندم اور آٹا کے بحران کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے ہنگامی اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ سوموار سے فلور ملوں کو ان کے اپنے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کر دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں پنجاب بھر میں روزانہ دس کلو آٹے کے اٹھارہ لاکھ چالیس ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔ سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔