Friday, April 19, 2024

پنجاب حکومت کا 25 مئی کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 25 مئی کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
August 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب حکومت نے 25 مئی کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فوری گرفتاریاں شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ادھر عمران خان کی سکیورٹی کے لیے بھی پنجاب حکومت سر توڑ کوششیں کرنے لگی۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر نے کہا اپنے لیڈر کی سکیورٹی ہر حال یقینی بنائیں گے۔ جس جس نے اداروں کے بارے میں ہرزہ سرائی  کی ہے ان کے خلاف ایکشن کی ہدایت جاری کی ہے۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب آئین و قانون کے مطابق احکامات جاری کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو کسی بھی کال کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کی صورت میں  فوری ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔