Saturday, May 18, 2024

پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کر دیئے

پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کر دیئے
September 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف لاہور میں درج تمام مقدمات ختم کر دیئے۔

وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایف آئی آرز 25 مئی احتجاج کے سلسلے میں درج کی گئیں۔ پی ٹی آئی  لیڈرز اور کارکنان کے خلاف تمام ایف آئی آرز قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کینسل کی گئی ہیں۔ اینکرعمران ریاض کے خلاف صرف ایک ایف آئی آر رہ گئی وہ بھی جلد کینسل ہو جائے گی۔

25مئی کو پی ٹی آئی کےآزادی مارچ کے سلسلے میں پنجاب میں پولیس نے 24 مئی کو ہی کریک ڈاؤن شروع کر دیا تھا۔ میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکن حراست میں لیے گئے۔ پنجاب کی سابق حکومت نے تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور کارسرکار میں مداخلت کے درجنوں مقدمات درج کیے۔