Saturday, April 20, 2024

پنجاب حکومت کو چیلنج ہے، ہمت ہے تو مجھے انگلی بھی لگا کر دکھائے، عطا تارڑ

پنجاب حکومت کو چیلنج ہے، ہمت ہے تو مجھے انگلی بھی لگا کر دکھائے، عطا تارڑ
August 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کہتے ہیں پنجاب حکومت کو چیلنج ہے، ہمت ہے تو مجھے انگلی بھی لگا کر دکھائے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے، پنجاب میں جہاں دل چاہے گا جائیں گے۔

عطا تارڑ مزید بولے کہ پنجاب حکومت بھی ملک دشمن ایجنڈے کو تقویت دے رہی ہے، جان پر کھیل جائیں گے لیکن سازشی بیانیہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے شہباز گل کے بیان کی مذمت کے بجائے دفاع کر رہے ہیں۔