Tuesday, April 23, 2024

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فی الفور 5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فی الفور 5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
August 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فی الفور 5 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ’’ وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ ‘‘ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے صوبائی وزراء اور ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کی پائی پائی متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے این اے 171 بہاولپور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نعیم الدین وڑائچ نے ملاقات کی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے این اے 171 بہاولپور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نعیم الدین وڑائچ نے ملاقات کی۔ اس موقع پرچودھری پرویزالہی نے کہا کہ انتقام نہیں بلکہ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے طرح انتقامی سیاست کبھی کی نہ آئندہ کریں گے۔ پنجاب کے عوام جانتے ہیں کہ کام کس نے کیا اور انتقام کس نے لیا؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہم سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں،ان کاساتھ دیتے رہیں گے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔

نعیم الدین وڑائچ نے کہا کہ چودھری پرویزالہٰی کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ڈویلپمنٹ کا دور تھا۔