Saturday, May 18, 2024

پنجاب حکومت کا سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کا فیصلہ
January 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ کیا جس کے دوران متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو ریلیف کمشنر نے امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس مری میں ہوا جس میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ،آئی جی پنجاب نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 17 کروڑ 60 لاکھ روپے منظور کر لئے گئے ہیں جس کے تحت سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام 22 افراد کو فی کس 8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بارشوں میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کیلئے بھی مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔