Saturday, May 18, 2024

پنجاب حکومت کا مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ

پنجاب حکومت کا مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ
January 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مری میں 22 اموات کے بعد حکومت کو ہوش آ گیا۔ پنجاب حکومت نے مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

مری میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سانحے مری کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔

مری میں آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے سینئر افسران کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسروں کو مری میں تعینات کیا جائے گا۔ مری میں دو نئے تھانوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ رش کنٹرول کرنے کیلئے سنی بینک اور جھیکا گلی میں 2 پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے۔

جاں بحق افراد کے لواحقین کی 8 لاکھ روپے کے حساب سے معاونت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے علاقے کا فضائی جائزہ بھی لیا اور گنجائش سے زائد گاڑیاں داخل ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔