Saturday, May 4, 2024

پنجاب حکومت کا عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
November 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب حکومت نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی لا اینڈ آرڈر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین کمیٹی راجہ بشارت نے بذریعہ ویڈیو لنک راولپنڈی سے صدارت کی۔ مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور دیگر افسروں کی شرکت ہوئی۔

اجلاس میں عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ہائی ویز پٹرول ریاض نذیر گاڑھا کرینگے۔ جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اجلاس میں کنٹینر کو مخصوص سکیورٹی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ راجہ بشارت نے کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم اور شیشہ نصب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا پولیس اور ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے رابطہ رکھیں۔ سنائپرز کی تعیناتی اور دیگر سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔