Saturday, April 20, 2024

پنجاب حکومت کا 16 فروری 2022 بروز بدھ سے تمام اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا 16 فروری 2022 بروز بدھ سے تمام اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے کا اعلان
February 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب حکومت نے کل سے تمام اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹ میں لکھا کہ 16 فروری 2022 بروز بدھ سے لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے بھر کے تمام سکول عام شیڈول کے مطابق کھول دئیے جائیں گے۔ فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہو گا۔ کورونا وائرس کے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔