Thursday, May 9, 2024

پنجاب حکومت کا فیملی پلاننگ کرنیوالے خاندانوں کیلئے خصوصی پیکیج

پنجاب حکومت کا فیملی پلاننگ کرنیوالے خاندانوں کیلئے خصوصی پیکیج
January 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب حکومت نے فیملی پلاننگ کرنیوالے خاندانوں کو خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ خصوصی پیکیج پنجاب احساس پروگرام کے تحت دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی اسامیوں پر بھرتی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی سے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹری نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانا نے لاہور میں ملاقات کی جس میں پاپولیشن ویلفیئر خصوصا ً فیملی پلاننگ کیلئے باہمی اشتراک کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیملی ہیلتھ کلینکس اور فلاحی مراکز کو مزید فعال کیا جائے گا۔ فیملی پلاننگ کے اقدامات کی تحصیل اور ضلع کی سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے فیملی پلاننگ کرنے والے خاندانوں کو خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر سلمان اعجازا ور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔