Saturday, April 20, 2024

پنجاب حکومت کا فرح گوگی کے ریڈ ورانٹ جاری کرنیکا اعلان

پنجاب حکومت کا فرح گوگی کے ریڈ ورانٹ جاری کرنیکا اعلان
July 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے ریڈورانٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ اور ملک احمد خان بولے فرح گوگی کے ریڈ ورانٹ جاری کرینگے۔ ملک احمد خان بولے کل سے ایک ٹیپ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھریلو خاتون کس طرح سیاست میں ملوث ہے۔

عطاء تارڑ مزید بولے عثمان بزدار نے فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کی، عمران خان نے بیرونی سازش کا نام لے کر اندرونی سازش کی، انہیں توشہ خان سے بہتر کوئی اور نام نہیں دیا جا سکتا۔

ترجمان پنجاب حکومت عطاء تارڑ بولے عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور تھا انکی اہلیہ بنی گالا میں بیٹھ کر کرپشن کرتی تھیں، عمران خان پر کسی زمانے میں فلمی کہانیاں بنیں گی۔

لیگی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا فیصل آباد اسپیشل اکانومک زون میں فرح گوگی کو غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کیے گئے، اگر عمران خان سچے ہیں تو فرح گوگی کو واپس لائیں، فرح گوگی کے ریڈ ورانٹ بھی جاری کرینگے۔