Sunday, April 28, 2024

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، نو مبینہ دہشتگرد گرفتار

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، نو مبینہ دہشتگرد گرفتار
November 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے نو مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے دو آئی ای ڈی بم ، دو ہزار 768 کلو دھماکہ خیز مواد  ، تیرہ ڈیٹونیٹرز، اسلحہ، کیش و دیگر سامان برآمد ہوا۔ وہ اہم شخصیات اور تنصیبات  پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں میں اعظم خان، منصور،  فاروق، شامی پرویز، محمد صدیق، عبدالمنان، اسماعیل، عبدالرزاق اور محمد بلال شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے ایک روز میں پنجاب میں 25 انٹیلی جنس آپریشنز کئے گئے۔ سات روز میں 372 کومبنگ آپریشنز کے دوران 21،111 افراد سے پوچھ گوچھ، 36 مشتبہ افراد گرفتار، 33 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ پنجاب بھر میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنا سی ٹی ڈی کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔