Saturday, May 11, 2024

پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی
August 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب کابینہ نے یوم عاشور پر فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی۔ نو اور دس محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

حلف برداری کے بعد اکیس رکنی صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں چار نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ سے حلف لیا۔

پنجاب کابینہ کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اوران کے بلند درجات کی دعا بھی کی گئی۔