Thursday, March 28, 2024

پنجاب اسمبلی میں شہباز شریف پر حلف کی خلاف ورزی پر قرار داد منظور

پنجاب اسمبلی میں شہباز شریف پر حلف کی خلاف ورزی پر قرار داد منظور
September 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف پر حلف کی خلاف ورزی پر قرار داد منظور کر لی گئی۔

صوبائی وزیر راجہ بشارت نے وزیراعظم شہباز شریف کے  خلاف  قرار داد پیش کی۔ متن میں کہا گیا کہ شہباز شریف پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں۔ انہوں نے اپنے حلف کے برعکس عدالتی مفرور جس کے وہ ضامن بھی ہیں ان سے قومی معاملات پر مشاورت کی۔ وہ اہم تقرری پر نوازشریف سے مشاورت پر آرٹیکل پانچ اور چھ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات دریافت کیے گئے۔ صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے سوالات کے جواب میں ایوان کو یقینی دہانی کرائی کہ پنجاب میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر پنجاب نے اجلاس بدھ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔