Saturday, May 18, 2024

پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں، عمران خان

پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں، عمران خان
July 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں۔

عمران خان نے کہا آئین میں لکھا ہے پارلیمانی ہیڈ فیصلہ کرتا ہے پارٹی ہیڈ نہیں۔ ہماری ساری نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر ہیں۔ آصف زرداری چوری کے پیسوں سے جمہوریت خریدتا ہے۔ پارلیمنٹ کے پاس فوج نہیں اخلاقی  طاقت ہوتی ہے۔ جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے۔ پہلے ہم نے سندھ ہاؤس میں تماشہ دیکھا۔ یہ پیسہ بنانے کیلئے آتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بولے یہ سیاستدان نہیں ، مافیا ہے، یہ عوام کو  حقارت سے  دیکھتے ہیں  ۔ جب میں نے پہلے خط لکھا  تو اسے رد کردیا گیا تھا پھر پارلیمانی پارٹی کے ہیڈ نے خط لکھا ۔ پرویزالہٰی کا ووٹ بھی ن لیگ کو ڈلوا دیا گیا۔ کیا یہ جمہوریت ہے ۔