Thursday, March 28, 2024

لاہور پولیس کے رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر کی رہائش گاہوں پر چھاپے

لاہور پولیس کے رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر کی رہائش گاہوں پر چھاپے
August 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) – مسلم لیگ ن کے خلاف لاہور پولیس ان ایکشن ہوگئی، رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔

رائیونڈ میں پولیس نے مرزا جاوید کی رہائش گاہ کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

پولیس نے مسلم لیگ ن کے گیارہ ایم پی ایز کی گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے مقدمے میں نامزد عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک کھوکھر سمیت 12 لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

پولیس کا مؤقف ہے ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے، گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کے لئے پولیس نے رانا مشہود کے گھر پر چھاپہ مارا۔

رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ سیف الملوک کھوکھر بولے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، مرعوب نہیں ہوں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پولیس چھاپوں کی مذمت کی ہے، کہا پنجاب حکومت پولیس کو انتقامی کارروائیوں کیلئے استعمال کررہی ہے۔