Sunday, May 5, 2024

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، عطا تارڑ سمیت لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، عطا تارڑ سمیت لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع
September 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں لاہور سیشن عدالت نے عطا تارڑ، رانا مشہود سمیت لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور اقدام قتل کیس پر سیشن عدالت میں سماعت ہوئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور یاسین موہل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ ، رانا مشہود ،سیف الملوک ،رخسانہ کوثر، مرزا جاوید، اویس لغاری سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

لیگی رہنماؤں نے عدالت کو بتایا گیا کہ اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا۔ تمام ممبران اسمبلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کیس میں ضمانت منظور کی جائے جس پر عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے۔ اس جھوٹے مقدمے میں انکو منہ کی کھانی پڑے گی۔ پنجاب میں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا بنتا تھا۔ 15 سے زیادہ ایم پی اے ہمارے ساتھ ہیں۔ عمران خان کو مشورہ ہے وہ جائیں اور شامل تفتیش ہوں۔