Wednesday, September 28, 2022

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، عطا تارڑ سمیت 13 لیگی رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، عطا تارڑ سمیت 13 لیگی رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
August 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطا تارڑ، اویس لغاری، رانا مشہود سمیت 13 لیگی رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے قیصر امام ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی رہنماؤں کو پچیس، پچیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اندر پرویز الہٰی صاحب کی سرکار مقدمے پر مقدمہ بنا رہی ہے، پنجاب حکومت چاہتی ہے شہباز گل کے حوالے سے بدلا لیا جائے۔ ایسے گرفتاری نہیں دیں گے جرم بتایا جائے۔