Saturday, April 27, 2024

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، عطا تارڑ سمیت 11 لیگی ممبران اسمبلی کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، عطا تارڑ سمیت 11 لیگی ممبران اسمبلی کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع
September 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) – پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں سیشن کورٹ نے لیگی رہنما عطا تارڑ سمیت 11 لیگی ممبران اسمبلی کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی۔

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت پر لیگی رہنماؤں نے کمرہ عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کی استدعا کی۔

میڈیا گفتگو میں عطا تارڑ بولے ملک میں سیلاب کی تباہی ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کی ایک ایک پائی جو لوٹی ہے اُس کا حساب لیں گے۔