Thursday, April 25, 2024

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی ارکان اسمبلی کی ضمانتیں کنفرم

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی ارکان اسمبلی کی ضمانتیں کنفرم
October 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کی سیشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی ارکان اسمبلی کی ضمانتیں کنفرم کردیں۔

لاہور سیشن کورٹ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے دوران بیلٹ پیپر چھپانے اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی۔

لیگی رہنما رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہو ئے اور حاضری مکمل کروائی جبکہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کی جانب سے ملزمان کا ریکارڈ عدالت پیش کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء رانا مشہود بولے پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی، لوگ آٹے کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا مریم نواز کو پاسپورٹ واپس ملنا حق اور سچ کی فتح ہے۔

عدالت نے پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم کر دیں۔