Friday, May 17, 2024

پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں دھند، موٹروے کے کئی سیکشنز ٹریفک کیلئے بند

پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں دھند، موٹروے کے کئی سیکشنز ٹریفک کیلئے بند
January 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب،خیبرپختونخوا اور سندھ کے کئی علاقوں میں دھند کا راج ہے، موٹروے کے کئی سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ایم ون پشاور سے برہان، ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک اور سالم انٹرچینج سے ہیوی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

ایم تھری کو فیض پور انٹرچینج سے درخانہ انٹرچینج تک بند کردیا گیا، ایم فور بھی عبدالحکیم سے سگریگیشن پلازہ اورایم فائیو شیرشاہ سے ظاہرپیر تک بند ہے۔

مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد، پاکپتن، میاں چنوں، رحیم یار خان میں دھند سے حدنگاہ انتہائی کم ہوکر رہ گئی۔

سندھ میں خیرپور ، سکھر ، گھوٹکی، لاڑکانہ اور سکرنڈ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، موٹروے پولیس نے غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔