Friday, April 26, 2024

پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینے کا معاہدہ کاروباری تعلقات بڑھائے گا، پرویز الہٰی

پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینے کا معاہدہ کاروباری تعلقات بڑھائے گا، پرویز الہٰی
January 22, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینے کا معاہدہ کاروباری تعلقات میں اضافے کا باعث ہوگا۔ امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں نے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے پاکستانی نژادامریکی بزنس مین طاہر جاوید نے ملاقات کی، طاہر جاوید نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے چودھری پرویزالہٰی کے مثالی اقدامات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینے کا معاہدہ تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافے کا باعث ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب اورامریکی ریاست کیلیفورنیا کے مابین سرمایہ کاری بڑھے گی۔ یہ معاہدہ پنجاب اورکیلیفورنیا کی ریاست کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔