Saturday, May 18, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند، موٹروے کے مختلف سیکشنز بند

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند، موٹروے کے مختلف سیکشنز بند
January 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) دھند نے ہر چیز دھند لادی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، موٹروے کے مختلف سیکشنز بند کر دیئے گئے۔

ایم ون رشکئ انٹرچینج سے پشاورٹول پلازہ، ایم دو سالم انٹرچینج سے کوٹ مومن اورایم فور شیرشاہ سے شام کوٹ تک بند کردی گئی۔

قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ گوجرانوالہ،مریدکے، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، رینالہ خورد اور دیپالپورسمیت دیگر شہروں میں دھند کے ڈیرے ہیں۔

حد نگاہ کم ہونے پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کیلئے بند کردیا گیا۔