اسلام آباد (92 نیوز) - الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے دونوں صوبوں کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا، آئندہ ہفتے پنجاب کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب میں 9 اور خیبرپختونخوا میں 16 اپریل کو پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عملہ کی تعیناتی، ٹریننگ سمیت انتخابی مواد کی خریداری سمیت آپریشنل امور کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ پول ڈے کا اعلان الیکشن کمیشن کی حتمی منظوری سے ہوگا۔