Sunday, May 19, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹر وے ایم ٹو بھیرہ سے کوٹ مومن تک بند

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹر وے ایم ٹو بھیرہ سے کوٹ مومن تک بند
December 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ہے جس کے باعث موٹر وے ایم ٹو بھیرہ سے کوٹ مومن تک بند ہے۔

شدید دھند کے باعث ایم ون پر پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک ٹریفک معطل ہے۔ سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ اور کرنل شیر خان انٹرچینج تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔

موٹروے ایم ون اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند میں کمی پر کھول دیا گیا، بھکر میں دھند کے باعث ڈمپر گھر میں جا گھسا، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔