Sunday, May 5, 2024

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات، الیکشن کمیشن کی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات، الیکشن کمیشن کی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل
March 19, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام سٹیک ہولڈرزسے مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی انتخابی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ گورنرخیبرپختونخوا کی جانب سے تاریخ نہ ملنے پر سپریم کورٹ سے رہنمائی بھی لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پنجاب کی سکیورٹی اور فنڈز سے متعلق آئینی اختیار استعمال کرے گا۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو فنڈز اور سکیورٹی فراہم کرنے کا کہا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب الیکشنز کے لئے فنڈز اور سکیورٹی کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔

دونوں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع، خزانہ، داخلہ سمیت حساس اداروں دونوں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز سے بریفنگ لی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے انتخابات آئندہ ماہ 30 اپریل کو شیڈول ہیں۔