Friday, April 26, 2024

پنڈلی کی انجری، انگلش کپتان جوز بٹلر کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہونیکا امکان

پنڈلی کی انجری، انگلش کپتان جوز بٹلر کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہونیکا امکان
September 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان کے دورے پر آئی انگلش کرکٹ ٹیم کو دھچکا، انگلش کپتان جوز بٹلر کے پنڈلی کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انجری کی نوعیت سنگین نہیں، ممکن ہے جوز بٹلر پاکستان کے خلاف آخری دو میچز میں دستیاب ہوں۔ جوز بٹلر کی غیر موجودگی میں معین علی انگلش ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کی 17 سال بعد گزشتہ روز ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچی۔ مہمان ٹٰیم کے دورے کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوئنٹی 20 ستمبر کو کھیلا جائیگا، سیریز کے تین میچ 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔