Saturday, May 11, 2024

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خواجہ آصف  کے حلقے میں کارکنوں کا جشن

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خواجہ آصف  کے حلقے میں کارکنوں کا جشن
November 10, 2016
سیالکوٹ(92نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیالکوٹ  میں خواجہ آصف کے حلقے میں جشن جاری ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ نے این اے 110 کا فیصلہ جیسے ہی وزیردفاع خواجہ آصف کے حق میں کیاتو خواجہ آصف کے کارکنوں میں خوشی کی لہردو ڑ گئی ۔ کارکن سڑکوں پر آگئے اور انہوں نے خوب بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد سپریم کورٹ نے ایک بار پھر خواجہ آصف کی لاج رکھ لی ہے اور وہ اس امتحان میں سرخرو ہوئے ہیں ۔