Friday, March 29, 2024

مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کل ہونگے

مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کل ہونگے
October 17, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ن کا انٹرا  پارٹی الیکشن کل ہو گا ۔ مرکزی صدر کے لئے  نوازشریف مضبوط امیدوار  ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ن لیگ کے الیکشن کمشنر  چودھری جعفر اقبال کی سربراہی میں پارٹی الیکشن کل دن   گیارہ  بجے  کنونشن سنٹراسلام  آباد میں ہو گا جس میں  ایک ہزار نو سو پچاس  ارکان پر مشتمل جنرل کونسل دس مرکزی عہدے داروں  کا انتخاب کریں گے۔ عہدیداروں میں مرکزی صدر ، چیئرمین ، چھ سینئر نائب صدر ، سیکریٹری اطلاعات اور فنانس شامل ہیں ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں کا انتخاب  چار سال کے لئے کیا جائے گا ۔