Friday, April 19, 2024

مسلم لیگ ن کا مردان میں زبردست سیاسی طاقت کا مظاہرہ

مسلم لیگ ن کا مردان میں زبردست سیاسی طاقت کا مظاہرہ
October 16, 2016
مردان (92نیوز) مسلم لیگ ن نے بھی مردان میں زبردست ساسی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن نے مردان میں زبردست سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔ جلسے میں وفاقی وزیرپرویز رشید سمیت اہم لیگی رہنماوں نے شرکت کی ہے ۔ جلسےسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہرپاکستانی دوسرے پاکستانی کے ساتھ دل کی بات کرتا ہے ہمارا دکھ اور تکلیف ایک ہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا پاکستانی تکلیف میں ہو اور نوازشریف چین سے سوجائیں ۔ ان کا کہناتھا کہ آج کا جلسہ دیکھ کر لگتا ہے کہ کسی کے گھرپر حملہ کروں لیکن مسلم لیگ ن حملوں کی سیاست نہیں کرتی ہے ۔