Friday, April 19, 2024

وزیراعظم دوران خطاب آبدیدہ ، یہ رونا پاناما کا رونا ہے : عمران خان

وزیراعظم دوران خطاب آبدیدہ ، یہ رونا پاناما کا رونا ہے : عمران خان
October 21, 2016
رحیم یارخان(92نیوز)وزیراعظم رحیم یارخان میں خطاب کےدوران ایک موقع پرآبدیدہ ہوگئے جس پرعمران خان کاکہناہےکہ یہ روناپاناماکاروناہے۔ تفصیلات کےمطابق رحیم یارخان میں ہیلتھ کارڈپروگرام کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم اس وقت جذباتی ہوگئےجب انہوں نےسوچاکہ غریب اگر بیمارپڑجائےتواس کےلئےعلاج کرانا کتنامشکل ہوتا ہوگا پھر وزیراعظم کوخیال  آیاکہ حکمرانوں سےآخرت میں سب سے پہلے اسی چیزکاحساب ہوگا یہ تصورکرکےتووزیراعظم باقاعدہ آبدیدہ ہوگئےاورکچھ دیرکےلئے بول نہ سکے۔ ادھرکپتان کوتواللہ ایساموقع دے صحافی نےسوال پوچھا جناب نےجھٹ سےوزیر اعظم پرباؤنسردےمارا اور کہا ہے کہ یہ رونا صڑف پاناما کا رونا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ  نوازشریف تیسری باروزارت عظمیٰ  کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں اگرانہوں نے غریب  افرادکوعلاج معالجے کی بہترین سہولتوں کےلئےاقدامات کئےہوتےتوآج ان کو آبدیدہ نہ ہوناپڑتا۔